سیاست کرنے کا صحیح وقت نہیں، ہماچل میں امدادی کاموں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے: سکھویندر سنگھ 

   

 ہماچل پردیش کے وزیر اعلی سکھویندر سنگھ سکھو نے پیر کو ریاست کے سابق وزیر اعلی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما جے رام ٹھاکر پر ریاست میں قدرتی آفت کے دوران ‘سیاست کرنے’ کا الزام لگایا۔ اس کے ساتھ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ٹھاکر میں وزیر اعظم نریندر مودی سے خصوصی ریلیف پیکج کا مطالبہ کرنے کی ہمت نہیں ہے۔منڈی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سکھو نے کہا کہ ہماچل پردیش اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ٹھاکر کو بی جے پی ایم ایل اے کے ساتھ دہلی جانا چاہیے تھا اور وزیر اعظم اور وزیر داخلہ امیت شاہ سے آفت سے متاثرہ لوگوں کے لیے خصوصی امدادی پیکج کا مطالبہ کرنا چاہیے تھا لیکن وہ ناکام رہے۔