سیاست کوئسچن بنک قیمتی مواد پر مشتمل

   

طلبہ استفادہ کریں ، مدہول گرلز اسکول میں منعقدہ پروگرام سے مقررین کا خطاب
مدہول 4 // فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز))مدہول گرلز اسکول کے دہم جماعت کی طالبات میں ایس ایس سی سیاست کوسچن بینک کی تقسیم کاپروگرام زیر صدارت نرسنگ راؤ صدر مدرس منعقد ہوا مہمان خصوصی جناب محمد شمس الدین فزیکس لکچرار گورنمنٹ جونیر کالج مدہول مولوی ظہر الدین جناب تجمل احمد نمائندہ سیاست جناب سید ارشد مدرس ودیگر کے ہاتھوں کوسچن بینک تقسیم عمل میں آئی اس موقع پر صدر مدرس نرسنگ راؤ نے کہاکہ روزنامہ سیاست کی جانب سے دہم جماعت کے طلباء وطالبات کیلئے سیاست کوسچن بینک بہت ہی قیمتی مواد پر مشتمل ہے بہت اسانی سے طلباء اس سے استفادہ کرتے ہوئے نمایاں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں مولوی اظہر الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سیاست قوم ملت کی رہنمائی کرتے ہوئے خدمت خلق میں مصروف عمل ہے جس کے سبب حکومت تلنگانہ نے جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کو ایم ایل سی کے عہدے سے سرفراز کیا تاکہ قوم وملت کی مذید خدمت کی جاسکے جناب شمس الدین نے کہاکہ طالبات آج کے دور میں مسابقتی امتحانات میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے اعلی عہدوں پر فائز ہورہی ہے مدہول کی طالبات بھی تعلیم میں آگے آتے ہوئے مدہول کا نام روشن جناب تجمل احمد نمائندہ سیاست نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سیاست کوسچن بینک گزشتہ 23 سال سے مفت تقسیم کی جارہے ہیں۔تعلیمی میدان میں کافی خدمات انجام دی اس کے علاوہ بہت سے سماجی خدمات انجام دی اللہ سے دعا ہیکہ اللہ ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے انہوں نے کہاکہ جناب عامر علی خان سیاست نیوز ایڈیٹر اپنی خدمات کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔