یلاریڈی میں ایس ایس سی کوئسچن بنک تقسیم کے موقع پر میونسپل چیرمین کا خطاب
یلاریڈی۔/18 فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہر سال اردو اور انگریزی میڈیم کے طلباء کیلئے ایس ایس سی کوئسچن بنک کی ادارہ روز نامہ ’سیاست‘ کی جانب سے تقسیم کی یلاریڈی میونسپل چیرمین مسٹر ستیہ نارائنا نے ستائش کی۔ انہوں نے مستقر کے ماڈل اسکول انگریزی میڈیم ایس ایس سی طلباء میں سیاست کوئسچن بنک تقسیم کرتے ہوئے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ایڈیٹر جناب زاہد علی خاں و نیوز ایڈیٹر جناب عامر علی خاں کی مختلف سماجی ، فلاحی بے لوث خدمات کے علاوہ ایک عرصہ دراز سے خاص کر ایس ایس سی کے طلباء کو سالانہ امتحانات میں بہترین رہنمائی کرکے مثال قائم کررکھی ہے ، جس سے کئی غریب طلباء کو امتحانات میں بہترین مظاہرہ کرنے میں مدد مل رہی ہے۔ میونسپل چیرمین مسٹر ستیہ نارائنا نے ادارہ سیاست سے اظہار تشکر کیا کہ وہ تعلیمی میدان میں طلباء کو مستقبل ساونرے کی راہ ہموار کررہا ہے۔ انہوں نے طلباء وطالبات کو اس تعلیمی میٹریل سے مکمل استفادہ کرکے اعلی نشانات حاصل کرنے کا مشورہ دیا۔ ماڈل اسکول پرنسپال مسٹر سائی بابا نے بھی سیاست ایس ایس سی کوئسچن بنک کی ہر سال مفت تقسیم کے سلسلہ کی ستائش کی اور روز نامہ سیاست کے تمام ذمہ داران کی کوششوں کو سراہا۔ سالانہ امتحانات میں معاون تعلیمی میٹریل کی سربراہی بہترین خدمات بتایا۔ اس موقع پر اساتذہ کے علاوہ ٹی آر ایس قائدین میں عمران ساجد، پرشانت گوڑ، عبود بن سعید عرف جاوید اور دوسرے موجود تھے۔
