80 فیصد کاموں کی تکمیل ، جائزہ اجلاس سے ہریش راؤ کا خطاب
حسن آباد۔/31 مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) زائد از 16 سال سے سست روی کے ساتھ چلنے والے گوریلی پراجکٹ کے تعمیری کاموں کے خلاف کانگریس قائدین کے منفرد احتجاج کو کثیر الاشاعت اردو روز نامہ ’سیاست‘ میں آج نمایاں طور پر شائع کرنے سے فوری حرکت میں آتے ہوئے ریاستی وزیر خزانہ مسٹر ٹی ہریش راؤ نے اپنے دفتر میں مقامی رکن اسمبلی مسٹر وی ستیش کمار، ضلع کلکٹر سدی پیٹ پی وینکٹ رام ریڈی، آبپاشی سکریٹری رجت کمار و محکمہ آبپاشی کے انجینئرنگ عہدیدادروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کرتے ہوئے گوریلی پراجکٹ کے تعمیری کاموں کا تفصیلی جائزہ لے کر جنگی خطوط پر تمام کاموں کو بعجلت ممکنہ تکمیل کرلینے کی سختی کے ساتھ ہدایت دی۔ محکمہ آبپاشی کے عہدیداروں نے بتایا کہ زائد از دو گھنٹے تک چلنے والے اجلاس کے دورن ریاستی وزیر خزانہ ہریش راؤ نے 9 مرتبہ سیاست میں شائع شدہ خبر کا حوالہ دیا ۔پراجکٹ کے داہنے وبائیں سمت کنالوں کی کھدوائی کا کام بھی اپنے مقررہ وقت میں پورا کیاگ یا ہے جس پر مابقی 20 فیصد کاموں کو بعجلت ممکنہ پورا کرنے کاک ریاستی وزیر خزانہ ٹی ہریش راؤنے انجینئرنگ حکام و عہدیداروں کو ہدایت دی۔ جائزہ اجلاس میں رکن اسمبلی وی ستیش کمار ، ضلع کلکٹر پی وینکٹ رام ریڈی، آر ڈی او جیا چندرا ریڈی، جنگلاتی بورڈ ریاستی صدر مسٹر وی پرتاپ ریڈی ودیگر نے شرکت کی۔ آر اینڈ آر پیاکیج کے تحت بے زمین ہوئے کسانوں کو متبادل اراضیات خاطرخواہ معاوضہ، مکانات اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا ضلع کلکٹر پی وینکٹ رام ریڈی و آر ڈی او جیا چندرا ریڈی کو ریاستی وزیر خزانہ ٹی ہریش راؤ نے حکم دیا۔ جس کے بعد گوریلی گنڈی پلی گوٹالی پلی کے متاثرہ کسانوں میں خوشی و مسرت کی لہر دوڑ گئی۔