’سیاست‘ کی خدمات سب پر عیاں

   

اخبار کے 75 سال کی تکمیل پر الحاج محمد عبدالغفار قادری کی نیک تمنائیں
محبوب نگر۔/17 اگسٹ،( ذریعہ میل ) مولوی محمد عبدالغفار قادری نقشبندی نے روز نامہ سیاست کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر 15 اگسٹ 2024 کو 96 صفحات پر مشتمل اخبار کو دیکھ کر دلی مسرت کا اظہار کیا کہ عابد علی خان صاحب اور جگر صاحب مرحومین کا لگایا ہوا پودا (سیاست) اب ایک تناو درخت کی شکل اختیار کیا ہے جس کی آبیاری میں جناب زاہد علی خاں صاحب اور جناب عامر علی خان صاحب و دیگر اسٹاف رات دن لگے ہوئے ہیں۔ سیاست نہ صرف ایک اخبار ہے بلکہ ایک فلاحی، سماجی، ملی، دینی اور ادبی میدان میں بھی آگے آگے ہے جو سب پر عیاں ہے اظہار کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناچیز جب بھی زیارت الحرمین شریفین کیلئے جاتا ہے وہاں سیاست اخبار کو آسانی سے پاتا ہے دل سے دعائیں نکلتی ہیں ، میری سیاست دفتر سے وابستگی میرے بہنوئی مرزا سکندر علی بیگ مرحوم سیاست نیوز پیپر ایجنٹ (1960) سے ہے۔ بارگاہ رب العزت میں دعا ہے کہ اخبار سیاست کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔ اور خوشی کی بات یہ ہے کہ جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کی رکن قانون ساز کونسل کی حیثیت سے حلف لینے پر جناب عامر علی خان کو دلی کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔