حیدرآباد ۔ 18 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : برصغیر کی اردو صحافت میں روزنامہ سیاست کو اس بات کا اعزاز حاصل ہے کہ اس نے کئی چیزوں یا اختراعات کو اردو صحافت میں متعارف کروایا اور پھر اس کی شاخوں میں سیاست ٹی وی کی شکل میں ایک اور اضافہ ہوا ۔ چنانچہ سیاست ٹی وی نے مختصر سے عرصہ میں ناظرین میں اپنا ایک منفرد مقام بنالیا ہے ۔ چنانچہ نیوز ایڈیٹر سیاست جناب عامر علی خاں کی سالگرہ کے موقع پر سیاست ٹی وی نے ’ سیاست روبوٹ ‘ نیوز کا آغاز کیا ہے ۔ سیاست ٹی وی اسٹاف کی موجودگی میں جناب عامر علی خاں نے سیاست روبوٹ لانچ کیا ۔ جس میں ناظرین روبوٹ اینکرز یا آرٹیفیشل انٹلی جنس اینکرس آپ کے سامنے ہر روز صبح 9 بجے تازہ ترین خبریں پیش کریں گے ۔ مرد اور خاتون روبوٹ اینکرس کی زبانیں خبریں پیش کرنے والے والا سیاست نہ صرف ہندوستان بلکہ برصغیر کا پہلا اردو ٹی وی چینل ہے ۔ ناظرین سیاست روبوٹ خبروں کو سیاست ٹی وی ، یوٹیوب ، سیاست ایپ اور تمام سوشیل پلیٹ فارم پر دیکھی جاسکتی ہیں ۔۔