لکھنو: بہوج سماج پارٹی(بی ایس پی) کے سابق پردھان جنر سکریٹری اور سابق لوک سبھا امیدوار چودھری محمد اسلام نے پیر کو راشٹریہ لوک دل(آر ایل ڈی) کی رکنیت حاصل کرلی۔آر ایل ڈی صدر جینت چودھری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرن کے بعد پیر کو اسلام نے پارٹی کی رکنیت حاصل کی اور مشن 2022 کی انتخابی تیاریوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے عزم کا اظہار کیا۔مسٹر اسلام 1988 میں بی ایس پی کے ٹکٹ پر کیرانہ لوک سبھا انتخابی میدان میں اترے اور 1993 میں بی ایس پی کے ہی ٹکر پر تھانہ بھون اسمبلی سیٹ سے بھی انتخابی میدان میں اترے ۔ وہ شاملی اسمبلی حلقے سے بھی امیدوار رہے ۔