سابق رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی کی عامر علی خان سے ملاقات ، نیک تمنائیں
نرمل ۔ 17 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوم ) سابق رکن اسمبلی حلقہ مدہول جی وٹھل ریڈی نے آج روزنامہ ’’ سیاست ‘‘ کے دفتر پہونچ کر جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست کو گورنر کوٹہ میں قانون ساز کونسل کا رکن نامزد کرنے پر عامر علی خان صاحب کی شال پوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی اور مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا بعدازاں مسٹر وٹھل ریڈی نے سید جلیل ازہر کو حیدرآباد سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اخبار سیاست کی مقبولیت ایک کھلی کتاب کی طرح ہے ۔ ہمارے بزرگ بھی کسی زمانہ میں اخبار سیاست کا مطالعہ کیا کرتے تھے ۔ آج اردو اخبار کا تذکرہ کسی بھی محفل میں آتا ہے تو بے ساختہ زبان پر ’’ سیاست ‘‘ کا نام ہی آجاتا ہے ۔ اس اخبار کے ذریعہ جو فلاحی ، تعلیمی ، سماجی خدمات انجام دی جارہی ہیں اس سے اچھی طرح واقف ہوں آج بے انتہا مسرت ہورہی ہے کہ وزیراعلی ریونت ریڈی نے عامر علی خان صاحب کو قانون ساز کونسل کا رکن نامزد کرتے ہوئے بہت صحیح فیصلہ کیا ہے میں وٹھل ریڈی اور نرمل ضلع کے تمام کانگریس قائدین و اقلیتوں کی جانب سے جناب ریونت ریڈی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ملک کے مشہور اردو اخبار روزنامہ ’’ سیاست ‘‘ کے نیوز ایڈیٹر کو قانون ساز کونسل میں رکن نامزد کیا ویسے کانگریس میں وہ واحد جماعت ہے جس کی بنیاد سیکولرازم پر رکھی گئی ہے ۔