سیاست ہب سے ایک ماہ طویل IELTS ٹریننگ پروگرام کا آغاز

   

حیدرآباد۔/20 اپریل، ( سیاست نیوز) سیاست ہب نے بیرونی ممالک میں اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند طلبہ کی رہنمائی کیلئے ایک ماہ طویل ٹریننگ پروگرام کا آغاز کیا ہے جس کے تحت بیرونی یونیورسٹی میں داخلہ کیلئے درکار IELTS امتحان کی کوچنگ دی جائے گی اور ویزا پروسیسنگ بھی مفت انجام دی جائے گی۔ سیاست ہب فاؤنڈیشن نے ایپک اوورسیز کے اشتراک سے آج دفتر سیاست پر اس پروگرام کا آغاز کیا۔ کلاسیس کا اہتمام روزانہ شام 5 تا 7 بجے رہے گا اور IELTS کے مشہور ٹرینر احسن سید کلاسیس لیں گے اور وہ امیدواروں کو بہتر نشانات کے حصول کی رہنمائی کریں گے۔ ٹریننگ پروگرام کے تحت اسٹوڈنٹ ویزا پروسیسنگ خدمات کی رہنمائی کی جائے گی تاکہ بیرونی یونیورسٹی میں داخلہ کے حصول میں کوئی رکاوٹ نہ رہے۔ کورس کیلئے 2 ہزار روپئے رعایتی فیس مقرر کی گئی ہے جس میں ٹریننگ اور ویزا اسسٹنٹس دونوں شامل ہیں۔ نشستیں محدود ہیں اور دلچسپی رکھنے والے امیدوار ڈائرکٹر سیاست ہب فاؤنڈیشن زاہد فاروقی سے فون نمبر 9848256515 پر ربط کرسکتے ہیں۔