حیدرآباد ۔ 30 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : سیاست ۔ ہب فاونڈیشن ملت کے بیروزگار نوجوان لڑکے لڑکیوں کو سرکاری و خانگی شعبوں میں ملازمتوں کے حصول میں نہ صرف رہنمائی کررہا ہے بلکہ ان کے معاشی ترقی کی سفر میں قدم قدم پر انہیں یہ بتا رہا ہے کہ آپ کو کس شعبہ میں اپنی مہارتوں کا استعمال کرنا چاہئے ۔ نیوز ایڈیٹر سیاست جناب عامر علی خاں کی قیادت میں چلائے جارہے سیاست ہب فاونڈیشن نے اپنے جاب پلیسمنٹ سیل کے ذریعہ جاب میلوں کا اہتمام بھی کیا ہے ۔ چنانچہ یکم نومبر بروز ہفتہ صبح 10 بجے دفتر سیاست کے آڈیٹوریم میں کسٹمر سپورٹ ( وائس اینڈ نان وائس ) ، اوراکل ایپکس ، اوراکل ایپکس ۔ ٹیک لیڈ ، SAP ، فل اسٹاک ۔ اینگولر ، ماب ڈیولپر ، اوراکل فارمس ، رپورٹ ڈیولپر ، ایس آر اوراکل فارمس ، رپورٹ ڈیولپرس ، پی ایچ پی ڈیولپر ، پائتھان ڈیولپر ERPNEXT- ، بنچ سیلز رکیروٹر اور یو ایس آئی رکیروٹر جیسی جائیدادوں کے لیے انٹرویوز مقرر کئے گئے ہیں ۔ جناب زاہد فاروقی ڈائرکٹر سیاست ہب فاونڈیشن کے مطابق ان جائیدادوں کے لیے گریجویٹس ، فریشر اور تجربہ کار ( جن کی عمر 35 سال سے کم ہو ) درخواست دے سکتے ہیں ۔ اپنے نام اس کیو آر کوڈ کو اسکان کر کے درج کرواسکتے ہیں ۔ یا پھر واٹس ایپ نمبر 9010080300 پر ربط کرسکتے ہیں ۔۔