سیاسی انتقام کے تحت سینئر لیڈر کی موت: پون کلیان

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔16ستمبر ( این ایس ایس ) اداکار سے سیاستداں بننے والے پون کلیان نے کوڈیلا شیوا پرساد راؤ کو پُراثر خراج عقیدت اد ا کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ سیاسی انتقام نے ایک سیاسی لیڈر کی جان لے لی ۔ پون کلیان نے کہا کہ کوڈیلا شیوا پرساد کو چاہیئے تھا کہ وہ اپنے خلاف درج کردہ جھوٹے مقدمات لڑنے کیلئے زندہ رہتے ۔ پون کلیان نے حیدرآباد میں کوڈیلا شیوا پرساد راؤ کی نعش پر پھول نچھاور کرنے کے بعد اس ردعمل کا اظہار کیا ۔ اس دوران تلگودیشم کے بانی اور سابق چیف منسٹراین ٹی راما راؤکے فرزند نندا موری بالا کرشنا نے بھی حیدرآباد میں کوڈیلا شیواپرساد راؤ کے گھرپہنچ کر خراج عقیدت ادا کیا ۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ این ریونت ریڈی نے بھی کوڈیلا کی موت پر سخت افسوس کا اظہارکیا اور اس کو سیاسی انتقام کا نتیجہ قرار دیا۔