سیاسی تشدد کے خلاف پولس سے کارروائی کا مطالبہ

   

اگرتلہ : تریپورہ کے شاہی خانوادے کے رکن اور تریپورہ موتھا کے صدر پردیوت کشور دیبرمن نے اتوار کے روز محکمہ پولس سے مطالبہ کیا کہ وہ ریاست میں تشدد اور اپوزیشن جماعتوں پر حملوں کے خلاف مناسب کارروائی کرے تاکہ ریاست کی بدنامی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال سے تریپورہ میں اپوزیشن پر حملے کی ایک طویل روایت رہی ہے ، جسے کمیونسٹوں نے ریاست میں بنائی ہے ۔جدید نقطہ نظر کے ساتھ اچھی حکمرانی کا وعدہ کرنے والی بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد ریاست کے لوگوں نے سوچا کہ کمیونسٹوں کی وراثت ختم ہوجائے گی، لیکن ایسا نہیں ہوا۔پردیوت نے کہاکہ پچھلے سال تریپورہ قبائلی علاقہ جات خود مختار ضلع کونسل(اے ڈی سی)کے انتخابات سے پہلے ، مجھ پر کئی مقامات پر حملے کیے گئے ، جس میں ایک سینئر ریاستی وزیر کا علاقہ بھی شامل ہے ۔ تمام اپوزیشن جماعتوں، قائدین اور حامیوں کے پروگرام ایک عرصے سے حملوں کی زد میں ہیں۔ اس کے علاوہ حملوں کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے لیکن کوئی کارروائی نہیں ہو رہی۔ اس سے تریپورہ کی بدنامی ہوئی ہے ۔