بیوی سرپنچ تو شوہر نائب سرپنچ ، دو بھائیوں کے مقابلے میں ایک کو جیت تو ایک افسردہ
بانسواڑہ۔18 دسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ ریاست میں چند دنوں سے عوام پر سیاست کا جنون چھایا ہوا تھا کیونکہ ہماری ریاست میں گرام پنچایت سرپنچوں کے انتخابات چل رہے تھے ۔ان گرام پنچایت انتخابات میں کچھ ایسے مناظر کچھ ایسے حالات سامنے آئے جس کو دیکھنے کے بعد اور سننے کے بعد انسانیت دنگ رہ جاتی آج کیا اس ترقی یافتہ دور میں انسانوں پرسیاست کا جنون اس طرح چڑھا ہوا ہے کہ اگر موقع آجائے سیاست میں آنے پر انسان خونی رشتوں کو بھی بھول جارہا ہے طرح کے کچھ حالات سرپنچ انتخابات میں سامنے آئے کہیں خوشی تو کہیں غم دیکھنے میں آیا ۔حلقہ اسمبلی بانسواڑہ کے نصر اللہ آباد منڈل کے انکول گاؤں کے گرام پنچایت سرپنچ کی نشست پر بیوی انیتا منتخب ہوئی تو اسی گرام پنچایت کے، وارڈ ممبر کی حیثیت سے شوہر رامو، منتخب ہوئے تمام وارڈ ممبروں نے رامو کو نائب سرپنچ کی حیثیت سے منتخب کیا اس طرح سے گرام پنچایت انکول میں بیوی سرپنچ تو شوہر نائب سرپنچ کے طور پر خدمت انجام دیں گے ، بانسواڑہ منڈل کے تر ملا پور گاؤں میں سرپنچ کیلئے بیوی لکشمی منتخب ہوئی ، اسی گرام پنچایت میں شوہر بالیا نے وارڈ ممبر کی حیثیت سے مقابلہ کیا تھا شکست کھا گئے برکور منڈل میں ایک ہی گھر کے دونوں بھائیوں نے ایک ہی وارڈ سے مقابلہ کیا جس میں ایک کو شکست اور ایک کو کامیابی حاصل ہوئی جس سے ظاہر ہے کہ ایک ہی خاندان میں کوئی خوشی سے سرشار ہے تو کوئی شکست سے افسردہ اور مایوس ہے۔ اسی طرح ان انتخابات میں کہیں نہ کہیں گھر کے افراد نے سیاست میں قدم رکھا، اور سیاست نے گھر میں پھوٹ ڈالی، اور کہیں خوشی تو کہیں غم اور کہیں خوشی ہی خوشی نظر آئی۔
