سیاسی شائستگی وزیراعظم کی ذمہ داری،اپوزیشن کی توہین کی گئی

,

   

Ferty9 Clinic

وزیراعظم نے منی پور کے بارے میں 77 دنوں تک کچھ نہیں کہا ، اپوزیشن قائدین کو چور کہا گیا :پرینکا
گوالیار: ملک کی اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد ‘انڈیا’ کے قیام کے بعد پہلی بار وزیر اعظم نریندر مودی پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ وزیر اعظم پر سیاسی شائستگی برقرار رکھنے کی سب سے بڑی ذمہ داری ہے اور انہوں نے اپنی اپنی ریاستوں کی نمائندگی کرنے والے اپوزیشن لیڈروں کو ایک ‘سر’ میں چور کہہ کر ملک کے مختلف سینئر اپوزیشن لیڈروں کی توہین کی ہے ۔ مدھیہ پردیش کے گوالیار میں اپنے ایک روزہ قیام کے دوران کانگریس کی طرف سے منعقدہ ‘جن آکروش ریلی’ سے خطاب کرتے ہوئے پرینکا نے ایک ایک کر کے کئی مسائل پر وزیر اعظم پر حملہ کیا۔ انہوں نے وزیر اعظم کو گھیرنے کی کوشش کی یہاں تک کہ وزیر اعظم کی طرف سے منی پور کے بارے میں اتنے لمبے عرصے تک کوئی بیان نہیں آیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے مختلف صنعتی گھرانوں کو لے کر مرکزی حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کی کوشش کی۔ مدھیہ پردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات سے قبل منعقد کی گئی اس ریلی میں ریاست میں کانگریس کے سینئر لیڈران سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ، دگ وجئے سنگھ اور اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر گووند سنگھ بھی موجود تھے ۔اپنے خطاب کے آغاز میں پرینکا نے کہا کہ ہندوستانی سیاست کی بنیاد تحریک آزادی سے رکھی گئی تھی۔ ہمارے ملک کی روایت رہی ہے کہ ہم لیڈروں میں شائستگی، سادگی اور سچائی جیسی خوبیاں تلاش کرتے ہیں، لیکن آج حالات بدل چکے ہیں۔ ہر پلیٹ فارم پر لیڈروں نے دوسروں کے عیب ڈھونڈنا شروع کر دیے ہیں۔اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ ملک کے وزیر اعظم پر سیاسی تہذیب کو برقرار رکھنے کی سب سے بڑی ذمہ داری ہے ۔ حال ہی میں اپوزیشن کا ایک بڑا اجلاس ہوا، اگلے ہی دن وزیر اعظم کا بیان آیا، جس میں انہوں نے ‘سب دھان 22 پسیری’ کی طرز پر اپوزیشن کے تمام لیڈروں کو چور کہا۔ اپوزیشن کے سبھی لیڈر سینئر ہیں، ہر پلیٹ فارم پر اپنی اپنی ریاستوں کی نمائندگی کرتے ہیں، سبھی بڑی پارٹیوں کے لیڈر ہیں، جنہوں نے طویل عرصے تک ملک کی خدمت کی، لیکن وزیر اعظم نے ان سب کی توہین کی ہے ۔اس کے بعد پرینکا نے کہا کہ پورا منی پور دو مہینے سے جل رہا ہے ، لیکن وزیر اعظم نے 77 دنوں تک کچھ نہیں کہا۔ بدقسمتی سے کل ایک خوفناک ویڈیو منظر عام پر آیا، جس کے بعد وزیر اعظم کو منی پور پر بولنے پر مجبور ہونا پڑا۔ وزیراعظم نے ایک جملہ بولا لیکن اس میں بھی ملی جلی سیاست کی۔ ان ریاستوں کا ذکر کیا جہاں اپوزیشن کی حکومتیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپنی 30 منٹ کی تقریر میں وہ بھی وزیر اعظم مودی پر 10 منٹ، مدھیہ پردیش حکومت کے گھپلوں پر 10 منٹ اور مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا پر 10 منٹ بول سکتی ہیں، لیکن وہ ایسا نہیں کریں گی کیونکہ انہیں عوامی مسائل پر بات کرنی ہے ۔
500 روپئے میں گیس سیلنڈر ، مدھیہ پردیش میں پرینکا کا وعدہ
گوالیار :کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے مدھیہ پردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات سے قبل آج کہا کہ ریاست میں کانگریس کی حکومت بننے کی صورت میں پرانی پنشن نافذ کی جائے گی اور رسوئی گیس سلنڈر 500 روپے میں دیا جائے گا۔پرینکا گاندھی یہاں کانگریس کی طرف سے منعقد ‘جن آکروش ریلی’ سے خطاب کر رہی تھیں۔ اس دوران ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ، دگ وجے سنگھ اور اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر گووند سنگھ بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں کانگریس کی حکومتیں بنی ہیں، وہاں انتخابات سے پہلے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کی ضمانت دی گئی ہے ۔ انہوں نے کرناٹک، راجستھان، ہماچل پردیش اور چھتیس گڑھ کی مثالیں بھی دیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ پرانی پنشن اسکیم کو مدھیہ پردیش میں بھی لاگو کیا جائے گا۔

جیسی حکومت ویسی نیت : پرینکا گاندھی
گوالیار : کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے آئندہ اسمبلی انتخابات سے قبل مدھیہ پردیش میں مختلف مبینہ گھپلوں کو موضوع بنا کر شری مہاکال لوک، پٹواری بھرتی امتحان اور سدھی گھپلہ کے سلسلے میں آج ریاستی حکومت کو گھیرا اور کہا کہ پیسے سے خریدی گئی حکومت کی نیت بھی ویسی ہے ۔کانگریس کی طرف سے یہاں منعقدہ ‘جن آکروش ریلی’ سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ واڈرا نے کہا کہ جو بھی حکومت کی بنیاد ہے ، اس کے ارادے وہی ہیں۔ مدھیہ پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے کانگریس کی حکومت گرا کر حکومت بنائی اور پیسے سے خریدی گئی حکومت کی نیت بھی ویسی ہے ۔ گھپلوں کی فہرست اتنی لمبی ہے کہ یاد رکھنا مشکل ہے ۔ شری مہاکال کی مورتیوں کو بھی نہیں بخشا گیا۔ حکومت پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوان بہت محنت کرتے ہیں پھر پٹواری گھپلہ ہوتا ہے ۔محترمہ واڈرا نے ریاستی حکومت کی مختلف فلاحی اسکیموں کے تعلق سے بھی حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ گزشتہ 18 سالوں سے ریاست میں حکومت چلا رہے تھے ، انہیں انتخابات سے عین قبل مختلف اسکیمیں کیوں یاد آ گئیں۔
پرینکا کی رانی لکشمی بائی کی سمادھی پر گلہائے عقیدت
گوالیار : کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے آج مدھیہ پردیش کے گوالیار کے اپنے دورے کا آغاز بہادر رانی لکشمی بائی کی سمادھی پر گلہائے عقیدت نذر کرکے کیا۔ اس دوران ریاستی کانگریس صدر کمل ناتھ بھی موجود تھے ۔محترمہ واڈرا ایک خصوصی طیارے سے یہاں پہنچنے کے بعد سیدھے رانی لکشمی بائی کی سمادھی پر پہنچیں جہاں انہوں نے سمادھی پر گلہائے عقیدت نذر کئے ۔ کمل ناتھ کے علاوہ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر گووند سنگھ بھی موجود تھے ۔ اس کے بعد محترمہ واڈرا ریلی کے مقام پہنچی، جہاں انہوں نے جن آکروش ریالیسے خطاب کیا۔ اس اجتماع میں گوالیار چمبل زون کے علاوہ ریاست کے مختلف حصوں سے لیڈران اور کارکنان بھی مو جو د تھے۔