بیروت: انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’ہیومن رائٹس واچ‘ نے رواں سال اگست میں لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ پرہوئے بم دھماکوں کی تحقیقات میں سیاسی مداخلت رکاوٹ ہے۔انسانی حقوق کی تنظیم نے کہا ہیکہ بیروت بندرگاہ کو دو ماہ گذر جانے کے باوجود آج تک ان کے ذمہ داروں کیخلاف کوئی قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکی اور نہ ہی مقامی سطح پرکوئی غیر جانبدار اور قابل اعتماد تحقیقی کمیشن مقرر کیا جاسکا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہیکہ بیروت بندرگاہ کے دھماکوں کی تحقیقات کی راہ میں سیاسی مداخلت ایک بڑی رکاوٹ ہے۔ واچ نے بیروت دھماکوں کی تحقیقات کیلئے یو این سے اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
