حیدرآباد۔ بالا پور علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں سیاسی پارٹی کے فلیکسی بیانر کو باندھنے کے دوران ایک واچ مین ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 40 سالہ اے نرسمہا جو پیشہ سے واچ مین ہے نے آج صبح ایک سیاسی پارٹی کے بیانر کو ٹرانسفارمر کے قریب نصب کرنے کی کوشش کی اور اسی دوران وہ برقی تار کی زد میں آگیا اور برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ پولیس بالا پور نے نعش کو عثمانیہ دواخانہ کے مردہ خانہ منتقل کیا۔
