سیاسی ہیراپھیری ۔ ہم نہیں بدلیں گے … پانچ سابق کانگریس لیجسلیٹر زبی جے پی میں شامل

   

نئی دہلی: منی پور کے 5 سابق کانگریس ایم ایل ایز چہارشنبہ کو چیف منسٹر این بیرین سنگھ کی موجودگی میں برسراقتدار بی جے پی میں شامل ہوگئے۔ وہ حال ہی میں ریاستی اسمبلی اور پارٹی سے مستعفی ہوئے تھے۔ پارٹی کے شمال مشرقی امور کے انچارج رام مادھو نے سابق کانگریسی لیجسلیٹرز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اب منی پور میں بیرین سنگھ حکومت کو خطرہ نہیں ہے۔ یہ حکومت نہ صرف اپنی میعاد مکمل کرے گی بلکہ دوبارہ خط اعتماد حاصل کرے گی۔ بی جے پی حکومت نے پیر کو اعتماد کا ووٹ جیتا تھا۔