لاہور ۔ /27 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت پاکستان نے سیالکوٹ کی صدیوں پرانی مندر شولاتیجا سنگھ مندر کی تزئین نو کرکے اسے رسمی طور پر ہندوؤں کے حوالے کردیا ۔ پاکستانی ہندو کونسل کی جانب سے اس مندر کی دیکھ بھال کی جارہی ہے اور یاتریوں کے انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ پاکستان کے ہندو کونسل کو مندر حوالے کرتے ہوئے یہاں پر دیوالی منائی گئی ۔ اس موقع پر بھکتوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی ۔