سیاہ فاموں کے حق میں یورپ میں بھی مظاہرے

   

ویانا ۔ 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں گزشتہ روز ہزاروں افراد نے نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ کیا۔ پولیس کے مطابق ویانا کے مرکز میں جمع ان افراد کی تعداد پچاس ہزار کے قریب تھی۔ ان افراد نے ’بلیک لائیوز میٹر‘ یا ’سیاہ فاموں کی زندگی قیمتی ہے‘ کے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ ہسپانوی دارالحکومت بارسلونا میں بھی ایک ہزار سے زائد افراد نے امریکہ میں پولیس کی حراست میں ایک سیاہ فام شخص کی ہلاکت پر احتجاج کیا۔ اس موقع پر امریکہ میں سیاہ فام افراد کے حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والے مارٹن لوتھر کنگ کی تقریر کے ٹکڑے بھی چلائے گئے۔