پیرس،3 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں ایک سیاہ فام شہری کی پولیس حراست میں موت کے بعد بھڑکے پرتشدد مظاہروں کے درمیان فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک سیاہ فام فرانسیسی شہری ‘ایڈاما ٹرااور’ کو انصاف دلانے کے لئے ہزاروں لوگ سڑکوں پر اتر آئے ۔چوبیس سالہ سیاہ فام شہری ٹرااور کی 2016 میں پولیس حراست میں موت ہو گئی تھی۔بی ایف ایم ٹیلی ویژن نے پولیس ذرائع کے حوالہ سے بتایا کہ مظاہرہ منگل کی شام دارالحکومت کے شمالی حصے میں واقع رنگ روڈ کے قریب پیرس کورٹ کے سامنے سے شروع ہوا اور 19000 سے زائد افراد نے اس میں حصہ لیا۔یہ مظاہرہ بعد میں پرتشدد ہو گیا کیونکہ کچھ مظاہرین نے آتش زنی کی اور رنگ روڈ کو بیریکڈس لگا کر بند کر دیا۔مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹرااور کو شناختی کارڈ پر تنازعہ کے سلسلے میں جولائی 2016 میں گرفتار کیا گیا تھا۔