سیاہ فام شہری کی ہلاکت پربدامنی فلاڈلفیا میں رات کا کرفیو

   

فلاڈلفیا: ایک سیاہ فام شہری کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں کو روکنے کیلئے امریکی شہر فلاڈلفیا میں رات کا کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ شہری انتظامیہ نے کہا کہ چہارشنبہ کی رات 9بجے سے لے کر جمعرات کی صبح 6بجے تک کرفیو رہے گا ۔ فلاڈلفیا میں ایک 27سالہ افریقی نژاد شہری کو پولیس کی طرف سے گولی مار دیئے جانے کے بعد گزشتہ دو راتوں سے وہاں مسلسل بدامنی دیکھنے میں آ رہی تھی۔