واشنگٹن۔ 7 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ٹیکساس میں ایک ایسے منظر کو سوشیل میڈیا پر شدید تنقیدوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے جہاں ٹیکساس کی ایک سڑک پر ایک سیاہ فام شخص کو جس کے ہاتھ رسی سے بندھے ہوئے ہیں، اسے دو پولیس اہلکار جو گھوڑے پر سوار ہیں، سڑک سے گزر رہے ہیں جس پر سوشیل میڈیا میں یہ چرچے ہونے لگے کہ یہ منظر ’’غلامانہ زندگی‘‘ کی یاد تازہ کررہا ہے جب سیاہ فام لوگوں کو جانوروں سے بھی بدتر سمجھا جاتا تھا حالانکہ ٹیکساس کی پولیس نے اس واقعہ پر معذرت خواہی کرلی ہے لیکن یہ وضاحت بھی کی ہے کہ یہ ایک تربیتی تیکنک ہے جو کبھی کبھی انتہائی خطرناک مجرموں کیلئے ناگزیر ہوجاتی ہے۔
