سیاہ فام ہونے پر مجھے فخر ہے:ڈیرن سیمی

   

Ferty9 Clinic

جمائیکا ۔14 جون(سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے آئی پی ایل میں اْنہیں’کالو‘ کہنے کی وضاحت دینے پر ہندوستانی اداکارہ سوارا بھاسکرکو جواب دیا ہے۔ ٹوئٹر پر اداکارہ سوارا بھاسکر نے اپنے ٹوئٹ میں ڈیرن سیمی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اگر کسی نے سیاہ فاموں کے لیے کوئی لفظ استعمال کیا ہے اور کہتے ہیں کہ یہ لفظ اْن سے محبت میںکہا گیا ہے تو آپ اِس بارے میں کیا کہیں گے؟‘سوارا بھاسکر نے کہا کہ ’اِسی طرح لفظ کالو کو بھی مختلف طریقوں سے صورتحال کے مطابق استعمال کیا جاتا ہے۔ اداکارہ نے آئی پی ایل کی ٹیم حیدر آباد سن رائزرس کے ٹوئٹر اکاونٹ کو اپنے ٹوئٹ میں ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ لوگ سب شائستگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈیرن سیمی سے اس رویے پر معافی مانگیں۔سوارا بھاسکر کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے ڈیرن سمی نے کہا کہ میں اپنے کہے پر تعزیت نہیںکر رہا ہوں لیکن میں چاہتا ہوں کہ ہم اس موقع کو استعمال کرتے ہوئے اپنی غلطی کو سدھار سکتے ہیں تاکہ دوبارہ کسی کے ساتھ ایسا نہ ہو۔ڈیرن سیمی نے کہا کہ جہاں تک آپ معافی کی بات کر رہی ہیں تو کوئی بھی شخص اپنی غلطی کی معافی اْسی وقت مانگتا ہے کہ جب وہ اپنی غلطی تسلیم کرے۔اْنہوں نے مزید کہا کہ میں ایک سیاہ فام ہوں اور مجھے اِس پر بہت فخر ہے۔