سیاہ قوانین کی تائید میں دھوکے سے دستخطیں حاصل کرنے کی کوشش

   

کاماریڈی میں 6 مشتبہ نوجوان گرفتار‘ معمولی پوچھ تاچھ کے بعد رہائی پر مسلمانوں کا اظہار برہمی
کاماریڈی12 ؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ملک گیر سطح پر سی اے اے ، این آر سی کو نافذ کرنے کیلئے مرکزی حکومت کی جانب سے مختلف وجوہات کے نام پر گھر گھر پہنچ کر دھوکہ دہی کے ذریعہ دستخطیں حاصل کررہی ہے اسی کے تحت آج کاماریڈی میں بلدی انتخابات کی آڑ میں این ٹی وی تلگو چینل و خانگی ایجنسی کے نام پر مسلم علاقہ میں 6 نوجوان گھومتے ہوئے تفصیلات حاصل کررہے تھے جس پر مسلم نوجوانوں نے انہیں پکڑلیا اور جامع مسجد کے پاس لے جاکر پوچھ تاچھ کرنے یہ نوجوان اپنے آپ کو ضلع سدی پیٹ کے دباک اور لچا پیٹ کے متوطن کی حیثیت سے شناخت کروائی اور ان کے قبضہ سے سینکڑوں فارمس حاصل کرتے ہوئے ان نوجوانوں کو پولیس کے حوالے کردیا پولیس نے معمولی پوچھ تاچھ کے بعد ان نوجوانوں کو رہا کردیا جس پر مسلمانوں کی جانب سے برہمی کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ تفصیلات کے بموجب ملک گیر سطح پر بی جے پی کی ذیلی تنظیموں کی جانب سے سی اے اے ، این پی آر کی تائید میں سرکاری اسکیمات کی تفصیلات اور گیس ایجنسی و دیگر اسکیمات کے نام پر عوام کی تفصیلات و فون نمبر حاصل کرتے ہوئے ان سے دستخطیں حاصل کی جارہی ہیں ۔ اسی کے تحت آج کاماریڈی کے وارڈ نمبر 28 و دیگر مقامات پر 6 نوجوان اپنے آپ کو تلگو نیوز چینل این ٹی وی و خانگی ایجنسی کا نام بتاتے ہوئے عوام سے تفصیلات حاصل کرتے ہوئے فارم کی خانہ پری پنسل کے ذریعہ کرتے ہوئے ان کی دستخطیں بھی حاصل کررہے تھے ۔ محلہ اسلام پورہ میں اس کی تفصیلات حاصل کررہے تو سید ایثار نے ان نوجوانوں کو فوری پکڑلیا اور جامع مسجد کے پاس لے جاکر تفصیلات دریافت کیا تو انہوں نے اپنے آپ کو اکھلیش ، مدھو ، ساگر ، ببلو کی حیثیت سے شناخت کروائی اور بلدی انتخابات میں کونسی پارٹی کامیاب ہوگی اس بارے میں سروے کیا جارہا ہے اور متوطن دباک ، لچا پیٹ ضلع سدی پیٹ کی حیثیت سے شناخت کروائی اور ان کے پاس سینکڑوں فارمس تھے ان فارمس میں آخری کالم میں سی اے اے اور این آر پی کے تعلق سے صحیح کیا جارہا ہے یا نہیں اس بارے میں کالم درج کیا گیا تھا اس بارے میں ان سے پوچھنے پر کوئی بھی تفصیلات بتانے سے انکار کردیا اور یہ بات اسلام پور ہ میں پھیل گئی اور سینکڑوں افراد جمع ہوگئے اور ڈائیل 100 کو اطلاع دینے پر پولیس یہاں پہنچ کر انہیں تحویل میں لیکر پوچھ اسٹیشن منتقل کیا جیسے ہی ان نوجوانوں کو پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا اس بات کی اطلاع متعلقہ تنظیم کو ملنے پر فوری اعلیٰ عہدیداروں کو فون پر اطلاع دی گئی ہے اور ایس ایچ او معمولی پوچھ تاچھ کے بعد رہا کردیا اس بارے میں سیاست نیوز نے ایس ایچ او جگدیش سے دریافت کرنے پر بتایا کہ بلدی انتخابات کے سروے کیلئے این ٹی وی کی جانب سے ایک ٹیم سروے کررہی ہے جبکہ این ٹی وی کے نمائندہ محمد الیاس سے دریافت کرنے پر این ٹی وی کی جانب سے کسی قسم کا سروے نہیں کیا جارہا ہے حالانکہ پولیس معمولی واقعہ کو بھی تہہ تک پہنچ کر تحقیقات کرتی ہے لیکن اس بارے میں کوئی تحقیق کئے بغیر ہی انہیں چھوڑ دیا گیا ۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ ضلع ایس پی ، ڈی ایس پی کو اطلاع دی گئی اور بعد تحقیقات انہیں چھوڑ دیا گیا ۔ پولیس اسٹیشن میں نوجوانوں کو لاتے ہی متعلقہ تنظیم نے فوری اپنے عہدیداروں کے ذریعہ پولیس پر دبائو ڈالتے ہوئے اپنے کارکنوں کو رہا کرنے میں کامیابی حاصل کرلی اور اپنے مقصد میں کامیاب رہے ۔ ان نوجوانوں کو چھوڑنے پر مسلمانوں کی جانب سے برہمی کا اظہار کیا جارہا ہے ۔