ظہیرآباد میں زنجیری بھوک ہڑتال کے 16 ویں دن ، عبدالستار مجاہد اور دیگر کا خطاب
ظہیرآباد۔/4فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہریت ترمیمی قانون CAA،NRC، NPR کے خلاف ظہیرآباد ایکشن کمیٹی کی جانب سے منظم کردہ زنجیری بھوک ہڑتال آج 16 ویں دن میں داخل ہوگئی۔ آج کے اس بھوک ہڑتال کیمپ سے حیدرآباد جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے عہدیداران عبدالستار مجاہد، حافظ لئیق، عبدالباسط ایڈوکیٹ نے پہنچ کر اظہار یگانگت کرتے ہوئے مخاطب کیا اور کہا کہ بی جے پی حکومت میں تمام مذاہب کے لوگ پریشان ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تین طلاق کا قانون نافذکیا گیا، 730 کشمیر میں ختم کیا گیا، کالا قانون سی اے اے کے ختم ہونے تک یہ احتجاج جاری رہنا چاہیئے۔ چیف منسٹر سی اے اے کی مخالفت یا حمایت کا واضح اعلان نہیں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام مقامات پر جاکر این آر سی، اور سی اے اے، این پی آر کے خلاف عوام میں شعور بیداری کا کام کررہے ہیں۔ آج بی جے پی حکومت ہم سے سوال کرتی ہے کہ ہم اپنی شہریت کا ثبوت دیں ۔ لیکن اس ملک کی آن بان شان ملک میں موجود نادر عمارتیں وجود میں ہمارے بزرگان دین کی مزارات پر ہمارے آباء و اجداد کی نشانیاں ہیں، آر ایس ایس اور بی ے پی کے لوگ آزادی ملک کی جدوجہد میںکہاں تھے ایک کا تو ثبوت دیجئے کہ ملک کی آزادی میں حصہ لیا تھا۔ اس کیمپ سے مولانا مجیب قاسمی، عبدالصبور قاسمی، ضیاء الدین قاضی، مولانا مدثر قاسمی، محمد منیر، محمد اطہر نے بھی مخاطب کیا۔ آج کے اس کیمپ میں محمد خواجہ میاں سابق وائس چیرمین، محمد عثمان قادری، شیخ محبوب، سید مجیب، محمد منیر، محمد یوسف، محمد اکرام ، محمد احمد ، محمد ارشد، محمد مستان، محمد نظام الدین نے حصہ لیا۔ اس موقع پر محمد یوسف ، محمد ایوب، سید جلال، سید مسعود حسین، حافظ ارشاد، حبیب احمد، محمد فاروق، محمد سلیم، محمد اعجاز پاشاہ، محمد محبوب شوری، محمد نصیر الدین ، محمد نصیر الدین، محمد شمس الدین، فرحان قادری، سید منیر کے علاوہ مقامی افراد کی کثیر تعداد موجود تھی۔