سیتارام یچوری کو پی چدمبرم کا خراج

   

حیدرآباد ۔12۔ ستمبر (سیاست نیوز) سابق مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم ایم پی نے سی پی آئی ایم کے سرکردہ رہنما سیتا رام یچوری کے دیہانت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ اپنے تعزیتی پیام میں پی چدمبرم نے کہا کہ سیتارام یچوری کا دیہانت جمہوریت ، مساوات انسانی حقوق اور ورکرس کے حقوق کی جدوجہد کو نقصان پہنچا ہے۔ میں 1996 سے کامریڈ یچوری سے واقف ہوں جنہوں نے ہمیشہ ملک کی ترقی پسند طاقتوں کا ساتھ دیا۔ سیتارام یچوری مارکسسٹ نظریات پر نہ صرف قائم تھے بلکہ اپنے نظریات کی تکمیل کی مساعی کی۔ چدمبرم نے کہا کہ انڈیا الائنس کے اتحادیوں کو ایک جٹ کرنے میں سیتا رام یچوری کا اہم رول رہا۔ چدمبرم نے سیتا رام یچوری کی خدمات کو خراج پیش کرتے ہوئے افراد خاندان اور سی پی آئی قائدین سے اظہار ہمدردی کیا۔ 1