نئی دہلی: خزانہ اور کارپوریٹ امور کی وزیر نرملا سیتا رمن کل یہاں نیشنل مونیٹائزیشن پائپ لائن کا آغاز کریں گی۔نیشنل مونیٹائزیشن پائپ لائن (این ایم پی) میں مرکزی حومت کی براون فیلڈ انفراسٹرکچر اثاثہ کی چار سالہ پائپ لائن بھی شامل ہیں۔ سرمایہ کاروں کو مرئیت فراہم کرنے کے علاوہ، این ایم پی حکومت کے اثاثوں کی مونیٹائزیشن کے اقدامات کے لئے درمیانی مدت کے روڈ میپ کے طورپر بھی کام کرے گی۔عام بجٹ 2021-22میں انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لئے جدید اور متبادل فائناسنگ بڑھانے کے ایک ذریعہ کے طورپر اثاثوں کے مونیٹائزیشن پر زور دیا گیا اور اس میں کئی اہم اعلانات کو بھی شامل کیا گیا تھا۔نیشنل مونیٹائزیشن پائپ لائن کتاب کا نیتی آیوگ کے نائب صدرڈاکٹر راجیو کمار، سی او او امیتابھ کانت اور متعلقہ وزارتوں، جن کے اثاثہ جات پر مونیٹائزیشن پائپ لائن مبنی ہے ، کے سکریٹریوں کی موجودگی میں اجرا کیا جائے گا۔