سیتارمن کی ایم ایس ایم ای سے پری بجٹ بات چیت

   

نئی دہلی : وزیر فینانس نرملا سیتا رمن نے مالی سال 2025-26 کے عام بجٹ کی تیاریوں کے سلسلہ میں آج مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے اسٹیک ہولڈرز سے پری بجٹ بات چیت کی۔ وزارت فینانس نے کہا کہ محترمہ سیتا رمن نے آج آئندہ مرکزی بجٹ کے بارے میں ایم ایس ایم ای اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ پری بجٹ مشاورتی میٹنگ ہوئی ۔ اجلاس میں وزیر فینانس کے ساتھ مرکزی وزیر مملکت فینانس پنکج چودھری ، فینانس سکریٹری اور ڈی آئی پی اے ایم سکریٹری نے شرکت کی۔ سیکرٹری اقتصادی امور اور حکومت کے معاشی مشیر نے بھی شرکت کی۔ میٹنگ کے شرکاء میں کرناٹک کی خواتین کاروباریوں کی اسوسی ایشن کی صدر آشا این آر، کرناٹک ایس اینڈ ایس ٹی انٹرپرینیورز ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹیو صدر سی جی سری نواسن، پلانٹ بیسڈ فوڈ انڈسٹری ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹیو ڈائرکٹر پراویر سریواستو، انبالہ سائنٹیفک انسٹرومنٹس کے صدر وکرم سنگھ شامل تھے ۔ مینوفیکچررز اسوسی ایشن، راجستھان فٹ ویئر مینوفیکچررز ایسوسی ایشن صدر شیکھر چند بیراتھی، آل انڈیا پلاسٹک مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اروند ایم مہتا اور تنظیم کے صدر منوج آر شاہ نے شرکت کی۔