سیتا رام یچوری کا دورۂ سرینگر علیل ساتھی سے ملاقات

   

نئی دہلی ۔ 30 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی ایم کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری آج سرینگر پہنچ گئے کیونکہ سپریم کورٹ نے انہیں دورۂ کشمیر کی اجازت دی تھی تاکہ مکمل طور پر وہاں کی صورتحال کا جائزہ لے سکیں جو کہ حکومت کے کاموں کے بالکل برعکس ہیں۔ سیتارام یچوری اپنی پارٹی کے بیمار ساتھی محمد یوسف تریگامی سے ملاقات کرچکے ہیں۔ تاہم انہوں نے ملاقات کی تفصیلات کا انکشاف نہیں کیا ۔ صرف اتنا ہی کہا کہ تفصیلی خبر دی جائے گی ۔ سی پی آئی ایم قائد نے کہا کہ وہ عدالت میں درخواست دے کر تریگامی سے ملاقات کی خواہش کرچکے ہیں۔ انہوں نے اپنی درخواست کی نقل بھی تریگامی کو پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں سابق رکن اسمبلی سے ملاقات کی اجازت عدالت سے حاصل ہوئی ہے۔ تاہم عدالت نے کہا کہ یچوری کسی قسم کی سیاسی سرگرمی میں ملوث نہیں ہوں گے ۔ تریگامی چار مرتبہ رکن اسمبلی رہ چکے ہیں اور مرکزی کمیٹی کے رکن ہیں۔ وہ سرینگر میں 5 اگست سے توجہ کا مرکز بن گئے ۔ جب مرکزی حکومت نے دستور ہند کی دفعہ 370 منسوخ کردی تھی ، اس کی وجہ سے جموں و کشمیر کو خصوصی موقف حاصل تھا ۔ ریاست کو دو مرکز زیر انتظام علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کردیا گیا ۔ یچوری نے کہا کہ وہ تریگامی کی عیادت کرچکے ہیں اور عدالت نے ان کی صحت کی حالت کے بارے میں ایک حلفنامہ داخل کریں گے۔