سیتا رمن کا علاقائی دیہی بینکوں کا جائزہ اجلاس

   

ادے پور: مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے جمعرات کو یہاں مغربی اور وسطی خطے کے علاقائی دیہی بینکوں کی جائزہ میٹنگ کی۔شہر کے ہوٹل لیلا پیلس کے کانفرنس ہال میں سیتا رمن کی صدارت میں مغربی وسطی خطے کے علاقائی دیہی بینکوں کے صدور اور ان کے اسپانسر بینکوں کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرز (سی ای او) کے ساتھ جائزہ میٹنگ ہوئی۔ میٹںگ میں بینکنگ سیکٹر کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے موثر ایکشن پلان تیار کرنے پر غور کیا گیا۔ بینکوں کے گزشتہ مالی سال کے سالانہ ایکشن پلان اور پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ سیتا رمن نے بینکنگ رسائی بڑھاتے ہوئے ترقی یافتہ ہندوستان کے عزم کو پورا کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکیموں کے ذریعے عام لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے بینک کے تمام افسران آپس میں مل کر کام کریں۔