سیتا پور جیل میں بند ایس پی رہنما اعظم خان سے ملے شیو پال یادو

   

پرگتی شیل سماج وادی پارٹی کے صدر شیو پال یادو اتوار کو اعظم خان سے ملنے جیل پہنچے، جو تقریباً ڈھائی سال سے سیتا پور جیل میں بند ہیں۔ جیل سپرنٹنڈنٹ سریش کمار سنگھ نے شیو پال یادو اور اعظم خان کی ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شیو پال یادو کی ملاقات کا وقت پہلے سے طے تھا۔یوپی انتخابات کے پیش نظر شیو پال اور اعظم خان کی ملاقات کو کافی اہم مانا جا رہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ملائم کے یوم پیدائش پر شیو پال سنگھ یادو نے اکھلیش کو خبردار کیا تھا کہ اگر اتحاد نہیں ہوتا ہے، تو دوسرے آپشنز پر غور کریں گے ، اسی سلسلے میں اعظم خان اور شیوپال یادو کی ملاقات کواہم مانا جارہا ہے۔