سیتلواد ضمانت عرضی:سپریم کورٹ نے جواب کیلئے حکومت کو اضافی وقت دیا

   

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے سال 2002 کے گجرات فسادات میں وزیر اعظم نریندر مودی کو دی گئی ’کلین چٹ‘کو منظوری دینے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد جعلسازی اور مجرمانہ سازش کے الزام میں گرفتار کارکن تیستا سیتلواد کی درخواست ضمانت پر جواب داخل کرنے کیلئے جمعرات کے روز ریاستی حکومت کواضافی وقت کی اجازت دے دی۔جسٹس یو۔ للت کی سربراہی والی بنچ نے ریاستی حکومت کے دلائل سننے کے بعد اس معاملے کی اگلی سماعت منگل کو مقررکی۔سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بنچ کے سامنے گجرات حکومت کاموقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ جواب تیار ہے ، لیکن کچھ ترامیم کی ضرورت ہے ۔