سیتلواڈ اور شوہر کو پیشگی ضمانت

   

احمدآباد 8 فروری (سیاست ڈاٹ کام) گجرات ہائیکورٹ نے سماجی جہدکار تیستا سیتلواڈ اور اُن کے شوہر جاوید آنند کو اُن کے این جی او سب رنگ ٹرسٹ سے متعلق 1.4 کروڑ روپئے کی مبینہ غیرقانونی منتقلی کے کیس میں آج پیشگی ضمانت عطا کردی۔ اُن کی ضمانت عرضی کو قبول کرتے ہوئے جسٹس جے بی پردیوالا نے سیتلواڈ اور جاوید کو تحقیقات میں تعاون کرنے اور 15فروری کو تحقیقاتی ایجنسی، سٹی کرائم برانچ کے روبرو حاضر ہونے کی ہدایت دی۔