نظام آباد :26؍ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)پائیدار عالمی امن کا قیام انصاف انسانی حقوق مذاہب کے احترام کے بغیر ناممکن ہے ان خیالات کا اظہار آج شام انڈو مڈلسٹ کلچرل فورم کے زیر اہتمام گلوبل پیس کانفرنس و ایوارڈز کی تقسیم کے لئے انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جناب سلمان خورشید سابق وزیر خارجہ حکومت ہند نے تقریب کی صدارت کی انہوں نے کہا کہ آج دنیا امن کی تلاش کر رہی ہے خوشحالی اور انسانی اقدار کا تحفظ اور نئی نسل کے محفوظ مستقبل کو یقینی بنانے کے لئے ضرورت ہے کہ ایک مشترکہ ایجنڈے کے تحت ہم کام کریں روابط کو بڑھانے ایکدوسرے کو سمجھنے کے لیے وسائل کا بہتر استعمال ضروری ہے ۔اس موقع پر ہائی کمشنر ساوتھ افریقہ پروفیسر انیل سوک لعل کو مہاتما گاندھی گلوبل پیس ایوارڈ حاصل کیا اس موقع پر مہاتما گاندھی پیس ایوارڈ ڈاکٹر اعراج الہی سفیر اسلامی جمہوریہ ایران، محد الحسن جابر الجابر سفیر قطر،نذر مرجان محمد العسدی سفیر اعراق، جمہوریہ ماریشس کا ایوارڈ ان کے نمائندے ہائی کمشنر مسز محیرہ،ڈاکٹر معاذن المسعودی سفیر عرب لیگ،احمد یلڈز پولیٹیکل کونسلر برائے جمہوریہ ترکی کے علاوہ ہندوستان کی ممتاز شخصیات جناب سلمان خورشید سابق وزیر خارجہ،انجئنیر سید سعادت اللہ حسینی امیر جماعت اسلامی ہند جناب محد ادیبب،پروفیسرکے پی فیبئان سابق سفیر قطر، کے سی تیاگی، محب اللہ ندوی، جاوید علی،گو سوامی سوشل جی مہاراج مہا منڈلییشور، سید نجیب علی ایڈوکیٹ،شاہد صدیقی چئیرمین بپیڈ سٹل انفرا کو نیلسن منڈیلا ایوارڈ برائیامن 2025 دیا گیا۔ انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر میں منعقدہ تقریب میں ملک اور بیرون ممالک کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔