نئی دہلی: نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے آسام کی سابق وزیراعلیٰ و راجیہ سبھا کی سابق ممبر سیدہ انورہ تیمور کے انتقال پر شدید رنج وغم کا اظہار کیاہے ۔ محترمہ تیمور دسمبر 1980سے جون 1981 تک آسام کی وزیراعلیٰ رہیں۔وہ پہلی مسلم خاتون وزیراعلیٰ بنیں۔نائیڈو نے منگل کو یہاں ایک ٹویٹ میں کہا کہ محترمہ تیمور نے اپنے طویل سماجی زندگی میں خواتین اور پسماندہ طبقات کے لیے کام کیا۔نائب صدر نے کہا،‘‘آسام کی سابق وزیراعلیٰ محترمہ سیدہ انورہ تیمور جی کے انتقال کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا۔