حیدرآباد ۔ 16 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ سے سیدہ شہزادی کو کل بھارتیہ جنتا یوا مورچہ
(BJYM)
کی نیشنل سکریٹری منتخب کیا گیا ۔ وہ بچپن ہی سے زعفرانی پارٹی کے نظریہ سے دلچسپی رکھتی ہیں ۔ عثمانیہ یونیورسٹی کی پوسٹ گریجویٹ شہزادی نے 2009 تا 2018 بی جے پی ۔ اے بی وی پی کی اسٹوڈنٹ ونگ میں شہر ، ریاست اور قومی سطح پر کئی اہم عہدے سنبھالے ۔ وہ اے بی وی پی گریٹر حیدرآباد یونٹ کی اسسٹنٹ سکریٹری تھیں اور دو مرتبہ اے بی وی پی نیشنل ایگزیکٹیو کی حیثیت سے سے کام کیا ۔ انہوں نے 2018 کے اسمبلی انتخابات میں حلقہ اسمبلی چندرائن گٹہ سے مجلس کے اکبر الدین کے خلاف مقابلہ کیا تھا جس میں انہیں ناکامی ہوئی تھی ۔۔