سانٹیگو(چلی)۔ 20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) حیدرآبادی گولڈن گرل سیدہ فلک کا کل ڈبلیو کے ایف کراٹے ون سیریز چمپئن شپ جو کہ چلی کے مقام سانٹیگو میں کھیلاجارہا ہے ، مقابلہ ہوگا۔ مقابلہ سے قبل ڈراز کا اعلان کیا جائے گا جس کے بعد ہندوستانی کھلاڑی کی حریف کا اعلان بھی متوقع ہے۔ 22 ستمبر کو چمپئن شپ کا اختتام عمل میں آئے گا۔