نظام آباد۔22 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)پولیس کانسٹیبل پرمود کے قتل کے مرکزی ملزم ریاض کے مقابلے میں زخمی ہوئے نوجوان سید آصف سے ریاستی ڈائرکٹر جنرل آف پولیس بی شودھر ریڈی نے آج حیدرآباد کے مَلّا ریڈی ہاسپٹل میں ملاقات کی۔ ڈی جی پی نے آصف کے حوصلے اور بہادری کی ستائش کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ان کے نام کو گیلنٹری میڈل (Gallantry Medal) کیلئے حکومت ہند کو سفارش کی جائے گی۔ اس موقع پر حیدرآباد پولیس کمشنر سجنار بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ ملزم ریاض، جو پولیس حراست سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا، بعد ازاں پولیس فائرنگ میں ہلاک ہوگیا ۔