حیدرآباد۔/6 فروری، ( سیاست نیوز) آندھر پردیش کانگریس کمیٹی نے مسٹر سید آصف علی کو صدر سٹی کانگریس کمیٹی اقلیتی سل وجئے واڑہ تقرر کیا ہے۔ مسٹر گرونادھم صدر کانگریس کمیٹی وجئے واڑہ سٹی نے مسٹر آصف علی کو احکامات تقرر حوالے کئے۔ مسٹر سید آصف علی نے انہیں بحیثیت صدر اقلیتی سیل وجئے واڑہ سٹی کانگریس کمیٹی تقرر کئے جانے پر صدر آندھرا پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر این رگھوویرا ریڈی و دیگر قائدین کانگریس پارٹی سے اظہار تشکر کیا اور اس بات کا یقین دلایا کہ جن توقعات کے ساتھ انہیں اس عہدہ پر تقرر کیا گیا ان توقعات کو پورا کیا جائے گا اور اقلیتی طبقات میں کانگریس پارٹی کو مضبوط و مستحکم بنانے کے ساتھ ساتھ آئندہ دنوں میں منعقد ہونے والے اسمبلی و لوک سبھا انتخابات میں کانگریس پارٹی امیدواروں کی کامیابی کیلئے سرگرم حصہ لیں گے۔