سید جلیل ازہر کی سعادت عمرہ کیلئے روانگی ، مکہ معظمہ میں خیرمقدم

   

نرمل : /22 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سید جلیل ازہر اسٹاف رپورٹر سیاست نرمل ان کے ساتھیوں محمد بہاالدین کنٹراکٹر سید رحیم رئیل اسٹیٹ کے ہمراہ عمرہ کی سعادت و زیارت کے لئے ڈائمنڈ ٹور اینڈ ٹراویلس کے ذریعہ مکہ معظمہ روانہ ہوئے ۔ مالک ٹراویل محمد سراج الدین جن کے اشتراک سے اشفاق احمد مکہ مدنی ٹراویل پروپرائیٹر نے مکہ شریف میں گروپ کے تمام احباب کا خیرمقدم کیا اور ہوٹل میں بہت ہی عمدہ انتظامات کئے ۔ محمد سراج الدین اور اشفاق احمد نے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والوں کے حیدرآبادی پکوان کے ذریعہ شہر حیدرآباد سے دوری کا احساس ہونے نہیں دیا ۔ کھانے کے انتظامات اور حیدرآبادی پکوان پر تمام حضرات نے بہت ہی اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو مبارکباد دی ۔ بالخصوص سید جلیل ازہر نے محمد سراج الدین اور اشفاق احمد کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔