سید داؤد علی کے قتل کے 7 ملزمین گرفتار، ڈی ایس پی کاغذ نگر کی پریس میٹ

   

کاغذ نگر 6 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر کے رورل پولیس اسٹیشن میں کل شام کے اوقات پریس میٹ کا اہتمام کیا گیا۔ اس پریس میٹ میں ڈی ایس پی رامنجم نے اپنے ہمراہ رورل سرکل انسپکٹر آف پولیس سرنیواس اور سب انسپکٹر آف پولیس سندیپ کمار کے ساتھ مل کر پریس میٹ سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی رامنجم نے کہا کہ کاغذ نگر کے اندرا مارکیٹ کے رہنے والے سید داؤد علی عمر 18 سالہ قتل کا معاملہ 24 گھنٹوں کے اندرون حل کیا گیا۔ اور قتل کرنے والے 7 ملزمین کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی ایس پی رامنجم نے قتل سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سید داؤد علی نے اپنے خاص 2 دوستوں کے ساتھ شراب نوشی کرنے کے لیے سی باپو کالونی قریب پیدا واگو ندی کے سنسان علاقے میں شراب نوشی کے دوران دوسرے 7 دوستوں نے نشہ کرنے کے بعد نشے کی حالت میں بحث وتکرار کے دوران منصوبہ بند سازش کے تحت سید داؤد علی پر حملہ کر کے ہلاک کردیا بعد میں بڑے بڑے پتھروں سے کچلا گیا۔ اس کے بعد یہ سب لوگ کاغذ نگر ریلوے اسٹیشن سے حیدرآباد کو فرار ہونے کے دوران پولیس نے ان کو ریلوے اسٹیشن سے اپنے حراست میں لے کر ان کے قبضے سے لوہے کی راڈ، شراب کے بوتل، ایک پلسر بائیک اور خون کے دھبوں سے بھرے ہوئے قاتلوں کے شرٹس کو ضبط کر لیا گیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی کاغذ نگر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ A-1 تا A-7 مجرموں نے اپنی پرانی دشمنی کے بدلے کے طور پر منصوبہ بند سازش کے تحت سید داؤد علی پر حملہ کر کے قتل کر دیا۔ ان سات قاتلوں پر متحدہ ضلع عادل آباد کے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں مقدمات درج ہیں۔ اس کے علاوہ مقتول سید داؤد علی پر بھی پولیس کیسز موجود رہنے کا دعوی کیا۔