سید عظمت اللہ حسینی کو طاہر بن حمدان کی مبارکباد

   

نظام آباد :22؍ فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)پردیش کانگریس کے نائب صدر طاہر بن حمدان نے نو منتخب صدرنشین وقف بورڈ سید عظمت اللہ حسینی سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ۔ حیدرآباد میں سید عظمت اللہ حسینی نے اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کیا تھا طاہر بن حمدان نے خصوصی طور پر شرکت کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ۔طاہر بن حمدان نے عظمت اللہ حسینی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے دور میں وقف جائیدادوں کے تحفظ ، وقف بورڈ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی بالخصوص نظام آباد ضلع میں واقع وقف جائیدادوں کے تحفظ اور درگاہ بڑا پہاڑ سید سعداللہ حسینی کے زائرین کو سہولتیں پہنچانے اور بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام انجام دینے کی خواہش کی ۔