سید علی شاہ گیلانی کے داماد سے پوچھ گچھ کیلئے ای ڈی کی درخواست

   

نئی دہلی 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ای ڈی نے جمعہ کو دہلی کی ایک عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے علیحدگی پسند لیڈر سید علی شاہ گیلانی کے داماد الطاف شاہ سے 26/11 ممبئی دہشت گرد حملوں کے اصل سازشی سرغنہ اور لشکر طیبہ کے سربراہ حافظ سعید سے متعلق دہشت گردی کے لئے فنڈس فراہم کرنے کے مقدمہ کے ضمن میں پوچھ گچھ کی اجازت کی استدعا کی ہے۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے پاکستانیوں اور کشمیری علیحدگی پسندوں سے قریبی تعلقات رکھنے والے بااثر بزنسمین ظہور روٹالی اور متحدہ عرب امارات کے ایک تاجر نول کشور کپور سے پوچھ گچھ کرنے کا ارادہ ظاہر کی ہے۔