سید علی مرتضیٰ رضوی کو ٹرانسکو اور جینکو کی ذمہ داری

   

حیدرآباد۔/13 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) حکومت نے ہیلت سکریٹری سید علی مرتضیٰ رضوی کا محکمہ برقی میں تبادلہ کرتے ہوئے انہیں ٹرنسکو اور جینکو کے سربراہ کی اضافہ ذمہ داری دی ہے۔ صدرنشین و منیجنگ ڈائرکٹر ڈی پربھاکر راؤ نے نئی حکومت کے قیام کے بعد عہدہ سے استعفی دے دیا تھا۔1999 بیاچ سے تعلق رکھنے والے سید علی مرتضیٰ رضوی نے سابق میں کلکٹر حیدرآباد کے علاوہ صدرنشین ومنیجنگ ڈائرکٹر پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی کے طور پر خدمات انجام دی تھیں۔ اتر پردیش کے لکھنو سے تعلق رکھنے والے رضوی نے آئی آئی ٹی کانپور سے الیکٹریکل انجینئرنگ اور آئی آئی ایم احمد آباد سے پبلک مینجمنٹ کی تعلیم حاصل کی۔