سید علی گیلانی کو اردو کتاب میلے میں شرکت سے روکا گیا

   

Ferty9 Clinic

سرینگر، 21جون (سیاست ڈاٹ کام) کشمیر انتظامیہ نے جمعہ کے روز بزرگ علحدگی پسند رہنما اور حریت کانفرنس (گ) چیئرمین سید علی گیلانی کو کشمیر یونیورسٹی میں جاری 23 ویں کل ہند اردو کتاب میلے میں شرکت سے روکا۔ذرائع نے بتایا کہ مسٹر گیلانی پروگرام کے مطابق جمعہ کی صبح دس بجے اپنے گھر سے کشمیر یونیورسٹی کی طرف روانہ ہونے لگے تاہم وہاں پہلے سے موجود ریاستی پولیس اور سیکورٹی فورسز اہلکاروں نے اُن کی رہائش کا باب الداخلہ بند کردیا اور انہیں گھر سے باہر آنے کی اجازت نہیں دی۔قبل ازیں حریت کانفرنس کے ایک ترجمان نے کہا تھا کہ گیلانی جمعہ کو اردو کتاب میلے میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ گیلانی صاحب نے کتاب میلے میں شرکت کی دعوت قبول کرلی تھی۔