سید نصیرالدین چشتی کی ایم ایل سی کے کویتا سے خیرسگالی ملاقات

   

نظام آباد ۔3 ۔ اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)دختر وزیراعلیٰ و رکن تلنگانہ قانون ساز کونسل کلواکنٹلہ کویتا سے سید نصیر الدین چشتی، چیئرمین آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل و سجادہ نشین حضرت خواجہ غریب نوازؒ نے حیدرآباد میں واقع ان کی قیام گاہ پہنچ کر خیر سگالی ملاقات کی اور گلدستہ پیش کیا۔ اس دوران سید نصیرالدین چشتی نے بی آر ایس پارٹی کی ترقی اور ریاست و ملک بھر میں امن و سلامتی کے لئے دعا کی۔ اس موقع پر صدر نشین اردو اکیڈیمی محمدخواجہ مجیب الدین،میناریٹی فینانس کارپوریشن چئیرمین محمد امتیاز اسحاق،فوڈ کارپوریشن چئیرمین راجیو ساگر،صدر نشین اسٹیٹ لائبریری ڈاکٹر سریدھر، سابق ڈپٹی مئیر بابا فصیح الدین و دیگر موجود تھے۔