سید یوسف رضا گیلانی بلامقابلہ چیئرمین سینیٹ منتخب

   

Ferty9 Clinic

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے سید یوسف رضا گیلانی بلامقابلہ چیئرمین سینیٹ اور مسلم لیگ ن کے سردار سیدال خان ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوگئے، انکے مقابلے میں کسی نے کاغذات نامزدگی جمع ہی نہیں کرائے۔پریزائیڈنگ افسر اسحاق ڈار نے یوسف رضا گیلانی اورسردار سیدال خان کی کامیابی کا اعلان کر دیا جس کے بعد پی ٹی آئی سینیٹرز نے چیئرمین سینیٹ ڈائس کا گھیراؤ کر لیا۔ یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کا حلف اٹھانے کے بعد نشست سنبھال لی۔چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے سیدال خان ناصر سے بطور ڈپٹی چیئرمین حلف لے لیا۔سینیٹ سیکریٹریٹ نے آزاد سینیٹرز کو حکومت اور اپوزیشن بینچوں میں بیٹھے سے متعلق مراسلہ تیار کرلیا ہے۔ اراکین کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کے لیے بھی نام مانگے گئے ہیں۔نو منتخب چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے تمام سینیٹرز کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی لیڈر شپ اور اتحادی جماعتوں کا مشکور ہوں، میں تمام ممبران کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کی کروں گا، سینیٹ فیڈریشن کی علامت ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا۔

24 گھنٹوں میں 480 سے زائد یوکرائنی فوجی ہلاک: روس
ماسکو: روس نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 480 سے زیادہ یوکرینی فوجی مارے گئے ہیں۔روسی وزارت دفاع نے یہ دعویٰ کیا۔روس و یوکرین کے درمیان 25 ماہ سے مسلح تنازعہ جاری ہے ۔وزارت نے دعویٰ کیا کہ روسی مسلح افواج نے یوکرین کے اودیوکا پر 11 و ڈونیٹسک پر چار جوابی حملے کیے ۔وزارت نے کہا کہ یوکرینی افواج کے 480 سے زائد فوجی اہلکار مارے گئے سات گاڑیاں، ایک پولینڈ کی 155 ملی میٹر کی کریب خود سے چلنے والی آرٹلری ماؤنٹ، ایک برطانیہ کی 105 ملی میٹر ایل 119 گن، ایک 152 ملی میٹر مسٹا-بی ہووٹزر، ایک 122 ملی میٹر گووزڈیکا سیلف پروپیلڈ ہووٹزر، ایک 122 ملی میٹر D-30 ہووٹزر اور 100 ملی میٹر ریپیئر اینٹی ٹینک گن کو تباہ کردیا گیا۔