سیرت النبیؐ کوئز مقابلوں کا انعقاد

   

اوٹکور /29 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ملت اسلامیہ ہائی اسکول اوٹکور مسلمہ سرکار حکومت تلنگانہ کے طلباء نے منعقدہ ’’ سیرت النبی ؐ کوئز مقابلہ میں بمقام نارائن پیٹ کے ضلعی سطح پر ٹاپرس طلباء میں صوفیہ سلطانہ بنت محمد محمود گنتہ کو انعام دیا گیا ۔ اس کے علاوہ بھی انعام اول مفلیحہ تبسم بنت محمد سلیم ، انعام دوم مصبح بیگم بنت محمد علی کو دیا گیا اور اس کے علاوہ بھی ترغیبی انعامات سے نوازا گیا ۔ اس طرح اس رفاعی پروگرام کے انعقاد اور طلباء میں ہمت افزائی و تعلیمی جستجو کی ذہانت پر ستائش کرتے ہوئے محمد خورشید گدوال نائب صدر سوائٹی نے کہا کہ ضلعی سطح پر سیرت النبی ﷺ کوئیز کے انعقاد کیلئے مساعی کرنے والی مخیر شخصیت محمد قطب الدین ماہر تعلیمات شکاگو امریکہ کی دیرینہ فلاحی و تعلیمی خدمات اور ان کی طلباء سے ہمت افزائی کرنے پر تہنیت پیش کرکے شال پوشی و گلپوشی کی گئی ۔