جمعیت العلماء نرمل کے زیراہتمام کل اجلاس عام ‘ حضرت مولانا سیداسجدمدنی کا خطاب ہوگا
نرمل ۔11اکتوبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مفتی سید کلیم الدین قاسمی صدر مفتی عبدالعلیم فیصل قاسمی جنرل سکریٹری جمعیت علماء نرمل اور دیگر ذمہ داران نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ اللہ تعالیٰ نے سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کو پوری انسانیت کیلئے رحمت بنا کر بھیجا آپ کی تعلیمات ساری انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے‘ دم توڑتی انسانیت کو آپ کی تشریف آوری سے جینے کا سلیقہ ملا‘ گمراہ لوگوں نے راستہ پا لیا ‘ الغرض آج بھی اگر ہم سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پرعمل پیرا ہوں آپ کے پیغام کو لے کر چلیں آپ کی تعلیمات کو پوری انسانیت تک پہنچائیں اور آپ کے طریقے کو اپنی زندگی کے اندر عملی طور پر لائیں تو نفرت اور فرقہ پرستی کا خاتمہ ہوگا‘ پیار محبت اور ایک جہتی کا ماحول پیدا ہو ہوگا‘ مسلمان اپنے نبی کے عاشق ہیں اور اپنے عشق کا مختلف طریقے پر اظہار بھی کرتے ہیں ،جس کی تازہ مثال حال ہی میں پیش آنے والا واقعہ ہے اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے شہر نرمل میں تاریخ ساز اجلاس عام بعنوان سیرت النبی ؐ اور قومی یکجہتی کانفرنس 13 اکٹوبر بروز پیر شام آٹھ بجے سٹی کنونشن ہال نرمل میں رکھا گیا ہے جس میں مہمان خصوصی کے طور پر جنگ آزادی کے عظیم مجاہد اسیر مالٹا مولانا حسین احمد مدنی ؒ کے صاحبزادے حضرت مولانا سید اسجد مدنی صاحب دیوبند نائب صدر جمعیت علمائے ہند تشریف لا رہے ہیں ان کے علاوہ ریاستی صدر مفتی غیاث الدین رحمانی مفتی شہاب الدین صاحب قاسمی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء جھارکھنڈ مفتی محمود زبیر قاسمی اور دیگر برادران وطن اور ہمارے غیر مسلم بھائی بھی اس پروگرام میں شرکت کریں گے انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کا بنیادی مقصد سیرۃ النبی ؐ کی روشنی میں یکجہتی کو فروغ دینا ہے نفرتوں کی دیوار کو منہدم کرکے پیارو محبت کو پروان چڑھاناہے ملک میں بڑھتی ہوئی فرقہ پرستی پر قابو پانے کیلئے سیرت النبیؐ کو برادران وطن اور غیر مسلم بھائیوں تک پہنچاناہے انہوں نے عوام الناس سے اس پروگرام میں کثیر تعداد میں تعداد میں شرکت کی اپیل کی ۔