سیرم انسٹیٹیوٹ اضافی 100 ملین ویکسین بنائے گا

   

بنگلورو : سیرم انسٹییٹوٹ آف انڈیا نے آج کہا کہ وہ مزید 150 ملین ڈالر مالیت کے کوویڈویکسین تیار کرے گا۔ یہ فنڈس بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاونڈیشن کی طرف سے حاصل ہوں گے۔ گاوی
(GAVI)
ویکسین الائنس ہندوستان اور دیگر کم و متوسط آمدنی والے ملکوں کیلئے اضافی 100 ملین کوویڈ۔19 ویکسین کے خوراک فراہم کرے گا۔ یہ دستیابی آئندہ سال سے کرائے جانے کی توقع ہے۔ اس ویکسین کی تیاری کے سلسلہ میں گاوی الائنس اور گیٹس فاونڈیشن کے ساتھ ویکسین تیار کرنے والی کمپنی نے اگسٹ میں ابتدائی معاہدہ کیا تھا۔